ستمبر 2025 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کر دی ۔ ستمبر 2025 میں برآمدات کا حجم 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔

ادارۂ شماریات کے مطابق، ستمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہیں۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ دیکھا گیا۔

مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 87 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ادارے کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر، اور انفارمیشن سروسز شامل ہیں، جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی بڑھتی ہوئی رفتار کی عکاسی کرتی ہیں۔



Related posts

ایما اسٹون گیوینتھ پیلٹرو کے افسانوی عظیم توقعات کے لباس میں حیرت زدہ ہیں

’وقت آ گیا ہے کہ قتل و غارت کو روکا جائے‘، امریکہ کی روس پر نئی پابندیاں

وراٹ کوہلی پہلی بار مسلسل دو ون ڈے میچوں میں صفر پر آؤٹ