سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف



اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
 نجی ٹی وی ’’جیو نیوزکے مطابق  نیشنل CERT نے صارفین کو فوری طور پر اپنے اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 
اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاس ورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔



Related posts

دنیا انتہائی نازک موڑ پر کھڑی ہے، اگر اقدامات نہ کیے گئے تو انسانیت تباہی کے دہانے تک پہنچ سکتی ہے، بل گیٹس کی وارننگ

طیفی بٹ کے شناختی کوائف میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف

لانا ڈیل ری نے جیمز بانڈ 007 تھیم گانا کے ساتھ انماد کو جنم دیا