فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے مرحلے کا اختتام،  دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا


لاہور (ویب ڈیسک ) فیم سپورٹس کی فتح کے ساتھ ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، ریڈرز فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں فیم سپورٹس نے میزبان ریڈرز ایف سی کو کانٹے کی ٹکر میں ایک گول سے مات دی ، ہوم سائیڈ کوئی گول سکور نہ کرسکی ۔

ریڈرز کلب گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جلو فٹ بال کلب نے پاک لینڈ ایف سی کو پانچ ایک سے شکست دی ۔ ٹاون شپ یونائیٹڈ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں فیم اکیڈمی نے اریج کلب کو باآسانی ایک کے مقابلے چھ گول سے زیر کیا۔

 آر اے بازار فٹ بال گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں باٹا ایف سی نے بلز کلب کو شکست دی ۔ اس میدان پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں افشاں کلب نے گڑھی شاہو کو دو صفر سے ہرا دیا۔



Related posts

جارج آر آر مارٹن نے ‘ہاؤس آف ڈریگن’ S3 ‘میری کہانی نہیں کہا

ایشٹن کچر کا کہنا ہے کہ انہیں ڈیمی مور پر فخر ہے

کیلی کلارکسن کو اس کے اعزاز میں نامزد شارک کو پتہ چلا