دیوالی تقریبات، دہلی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر


فوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

نئی دہلی میں دیوالی کی تقریبات سے فضائی آلودگی 821 ہوگئی، دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

لاہور میں بھی دھند اور سموگ بڑھنے سے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، شہر کی فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دی گئی ہے۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 251 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج شہر میں اوسط اے کیو آئی 210 اور 240 رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق دہلی کی آلودگی سے آج لاہور میں دھند اور اسموگ بڑھے گی۔

بھارت کے مختلف شہروں میں دیوالی پر آتش بازی سے آلودگی کے اثرات پاکستانی شہروں کی طرف آئیں گے۔

دھرمشالہ سے 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں گوجرانوالہ سے لاہور اور فیصل آباد کی طرف آئیں گی۔

حکام کے مطابق لاہور میں اسموگ ہاٹ اسپاٹس پر اینٹی سموگ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے۔



Related posts

مسکین حجازی نے کہا قائد اعظم نے عوام الناس کی خوشحالی کیلیے پاکستان بنایا تھالیکن آج ناجائز طریقوں سے دولت میں اضافہ زندگی کا حاصل بن چکا ہے

خلو کارداشیئن نے ٹی وی کے میزبان کے ذریعہ بدنام زمانہ زچگی کے سوال پر خاموشی توڑ دی

قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس ، وزیراعظم کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی رہا،فافن