مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان


فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔



Related posts

‘اسٹار وار’ ڈائریکٹر ‘خوفزدہ’ تبصرے کے خلاف اظہار خیال کرتے ہیں

ملیالم سپر اسٹار موہن لال کا فلم ’’درشیم 3‘‘کے ٹیزر کیساتھ ریلیز کی تاریخ کا اعلان

معروف بلڈر و ڈیولپر محمد حنیف میمن کے چھوٹے بھائی محمد ریاض میمن انتقال کر گئے