نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار


فائل فوٹو

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرِ نو اپ گریڈیشن کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی مکمل اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام شروع کرے گا، اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں بھی انکلوژرز کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا ویو بہتر کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب فوری طور پر نہیں کی جارہی جبکہ پی سی بی سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کرنے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بننے والے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا، پی سی بی اس اسٹیڈیم میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچز کا انعقاد کرے گا۔



Related posts

سعودی کابینہ کا پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم

ٹام کروز ، انا ڈی ارماس تقسیم کی افواہوں کے بعد ایک ساتھ واپس آئے؟

ویمنز ورلڈ کپ پاکستان کو جنوبی افریقہ سےشکست