نوال سعید نے مثالی شوہر کی خصوصیات بتا دیں


فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ نوال سعید نے مثالی شوہر کی خصوصیات بتا دیں۔

خوبصورتی، شائستگی اور نفاست کے باعث پسند کی جانے والی نوال سعید نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مثالی شوہر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ 

نوال سعید اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور آئیڈیل پارٹنر سے متعلق گفتگو کی اور واضح انداز میں بتایا کہ وہ اپنے شریکِ حیات میں کن خوبیوں کی خواہش رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں اس وقت سنگل ہوں اور مجھے اپنے آئیڈیل پارٹنر سے زیادہ توقعات نہیں، بس وہ ایک بردبار، باادب اور مہربان انسان ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی دکھاوا کرنے والے یا مشکل مزاج شخص کو پسند نہیں کرتی، بلکہ ایسا انسان چاہتی ہوں جس کے ساتھ رہنا آسان اور پُرسکون ہو، ایک ایسا شخص جو گرین فلیگ ہو، یعنی مثبت سوچ اور عزت دینے والا ہو۔

نوال سعید نے کہا کہ شادی میں ضرور کروں گی، مگر اس بارے میں کسی جلدی میں نہیں ہوں اس فیصلے کو سکون اور سمجھداری سے لینا ہی بہتر ہے۔





Source link

Related posts

شارجہ ایئرپورٹ پر تین ماہ میں مسافروں کی تعداد 51 لاکھ سے زیادہ

شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا وزیر صحت

اسرائیل کو غزہ میں اقوام متحدہ کو امداد کی فراہمی کی اجازت دینا ہو گی: بین الاقوامی عدالت