ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ، وجہ کیا ہے؟


محکمہ پرائس کنٹرول نے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سپلائی میں رکاوٹ کو قرار دیا ہے۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق، خیبرپختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں سے ٹماٹر کی فصل متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں عارضی قلت پیدا ہوئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی درآمد میں عارضی تعطل نے بھی سپلائی چین پر وقتی دباؤ بڑھایا۔

ان کے مطابق، ٹماٹر کی قیمتوں میں یہ اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں، بارشوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کا مجموعی نتیجہ ہے۔

محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے۔

توقع ہے کہ آئندہ ہفتے سپلائی معمول پر آنے کے بعد قیمتیں کم ہو جائیں گی، جبکہ نومبر میں سندھ کی اور اپریل/مئی میں پنجاب کی فصل آنے سے ٹماٹر وافر مقدار میں دستیاب ہوں گے۔

Related posts

میگن فاکس ، مشین گن کیلی کا رشتہ ‘صرف شریک والدین کے بارے میں ہے’

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول ، کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی: کلیدی تفصیلات نے وضاحت کی

ہیری اسٹائلز کا نیا البم زو کراوٹز کے والد سے ٹھیک ٹھیک سر ہلا دیتا ہے