افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائرپر روس کا خیر مقدم


ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا ذاخارووا—فائل فوٹو

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا نے کہا کہ مذاکرات اورسیاسی وسفارتی طریقوں سےاختلافات ختم کرناپاکستان اورافغانستان کی اہم کوشش ہے، دونوں دوست ممالک کی امن برقرار رکھنے کا عزم اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ قطراورترکیے کی ثالثی میں پاک افغان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان روسی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ کابل اور اسلام آباد انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں۔



Related posts

آسکر فاتح میل بروکس 99 تک پہنچنے کے پیچھے سچائی کا اشتراک کرتے ہیں

ون پلس 15 ٹی کی انٹری ، طاقتور فیچرز نے سب کو حیران کر دیا

فلوریڈا کی خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کے گھر کو آگ لگانے کے بعد کتے کی موت ہوگئی