بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دیئے جانے کا امکان


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کو ایشیاء کپ ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں دئیے جانے کا امکان ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا۔ ایشیا کپ ٹرافی کےلئے تقریب 10 نومبر کو ہوگی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ ٹرافی کے معاملے پر اے سی سی کے صدر کو خط لکھا تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کو نومبر کے پہلے ہفتے کا وقت دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی نے جوابی خط میں کہا کہ کبھی ٹرافی بھارتی ٹیم کو دینے سے انکار نہیں کیا ، اے سی سی آج بھی اسی موقف پر قائم ہے کہ اے سی سی کے دفتر میں آکر ٹرافی لے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو 10 نومبر کو آنے کی دعوت دیدی۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیاء کپ کے فائنل میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا۔
 



Related posts

پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو  2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف

نکی میناج کو لا ہوم پر قانونی حملے کا سامنا کرنا پڑتا ہے

دنیا انتہائی نازک موڑ پر کھڑی ہے، اگر اقدامات نہ کیے گئے تو انسانیت تباہی کے دہانے تک پہنچ سکتی ہے، بل گیٹس کی وارننگ