وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا اسلا م آباد ایئر پورٹ کا دورہ، عوامی  شکا یات پر فو ری کارروائی


 اسلا م آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اسلا م آباد ائر پورٹ کے خلاف شکا یات کا نو ٹس لیتے ہوئے ایڈ وائزر میجر جنر ل(ریٹا ئر ڈ) ہا رون سکندر پاشا کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کے بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کے شکا یات کمشنر ڈاکٹر انعام الحق جا وید اور کنسلٹنٹ پر ویز حلیم راجپوت پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم گزشتہ روز اسلا م آباد ائر پورٹ بھیجی۔ ٹیم نے ائر پورٹ پر قو می و بین الا قوا می لا ؤ نجز، Luggage Area، وفاقی محتسب کے قا ئم کر دہ ”یکجا سہو لیا تی ڈیسک“،امیگریشن اور دیگر ایجنسیوں کے کا ؤ نٹرز سمیت تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے مسا ئل کا جائزہ لیا۔ بیرون ملک جا نے والے مسافروں کی زیا دہ تر شکا یات کاتعلق امیگریشن میں تاخیر، ایف آ ئی اے، اے ایس ایف، اے این ایف اور کسٹمز کے عملے کی طرف سے ناجائز تنگ کئے جانے اور عدم تو جہی کے با رے میں تھیں جب کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی شکا یات میں سامان کا دیر سے ملنا یا سامان کی گمشد گی کی شکایات شامل تھیں۔

د بئی سے آ نے والے چند مسا فروں نے شکا یت کی کہ وہ ایک ہفتے کی چھٹی پر پا کستان آ ئے ہیں مگر 3 دن سے ان کا سامان نہیں مل رہا اور وہ روزانہ ایئر پورٹ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن پی آ ئی اے انتظامیہ کو ئی واضح جواب نہیں دے رہی، ٹیم نے مو قع پر ہی متعلقہ افسران کو طلب کر کے ان کا سامان واگزار کرا یا۔ اسی طر ح عمرہ پر جا نے والے دو افراد نے شکا یت کی کہ انہیں ان کی فلا ئٹ کے با رے میں نہیں بتا یا جا رہا، ٹیم نے فو ری طو ر پر اس مسئلے کو بھی حل کرا دیا۔

 ٹیم نے ہدا یت کی کہ کسی فلا ئٹ کی منسو خی یا شیڈ ول میں تبد یلی کی صو رت میں فو ری طو ر پر مسا فروں کو فون یا ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیا جا ئے تا کہ وہ غیر ضروری صعو بت سے بچ سکیں۔ معا ئنہ ٹیم نے دورہ کے دوران مسافروں سے ملا قات کرکے ان کی شکایات سنیں، ایئرپورٹ انتظامیہ کو ان کے ازالہ کے لئے مو قع پر ہی ہدایات جا ری کیں۔

 ٹیم نے قبل ازیں اسلا م آ باد ائر پورٹ کے دورہ پر بھیجی گئی مختلف ٹیموں کی سفارشات پر عملد رآمد کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے فلائٹوں کی تعداد کے مطا بق سہو لیا تی کاؤنٹرز بڑ ھا نے اور سینئر سٹیزن کے لئے الگ سے کاؤنٹر قا ئم کر نے کی ہد ا یات بھی کی تھیں۔ ٹیم کو بتا یا گیا کہ اب ان کا ؤ نٹرز کی تعداد بڑ ھا دی گئی ہے۔ ٹیم نے ویل چیئر استعمال کر نے والے مسا فروں، ڈپلو میٹس اور پا رلیمنٹر ینز کے لئے الگ سے کا ؤ نٹرز قا ئم کر نے کی ہدا یات بھی دیں۔

ٹیم نے وفاقی محتسب کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہو لت کے لئے قا ئم کئے گئے ”یکجا سہو لیا تی ڈیسک“ کے معائنے کے دوران وہاں موجود 12 وفاقی ایجنسیوں کے ذمہ داران سے شکایات کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ شکایات رجسٹر چیک کئے۔ٹیم نے تمام متعلقہ ایجنسیوں کے مقامی سر برا ہان کو مسا فروں بالخصو ص بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کو تمام ممکنہ سہو لیا ت فراہم کرنے کی ہدا یت کی۔

 ٹیم نے اپنے دورے کی ابتدا ئی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے۔ 



Related posts

”شام کو جم خانہ آ ئیں، گپ شپ رہے گی سارے مسئلہ بھی حل کر لیں گے“ بڑے دفتروں میں چھوٹے لوگ بیٹھتے ہیں، اخلاقیات کو دفنا دیا گیا ہے

چار سال بعد افغانستان میں ہندوستان کو ‘دوبارہ کھولی’

ٹیلر سوئفٹ نے بیک اسٹریٹ بوائز اے جے میک لین کے ساتھ کولیب کے لئے جوش و خروش کو جنم دیا