مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان


مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر کی حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پارٹی کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی غیر فطری یا غیر اصولی حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی اور اب اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد پیش کرتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) کسی نئی حکومت میں شامل نہیں ہوگی۔

شاہ غلام قادر نے کہا کہ جو رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اس کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔ ان کے مطابق نئی اور مستحکم حکومت صرف شفاف عام انتخابات کے ذریعے ہی قائم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرونِ ملک کشمیریوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے اور آئینی و سیاسی بحران کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

شاہ غلام قادر نے یہ بھی اعلان کیا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پورے عزم کے ساتھ انتخابی مہم چلائے گی۔



Related posts

مسلم لیگ ن نے  آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

انسٹاگرام نے کم عمرصارفین کے لیے نئی سخت پابندیاں متعارف کرادیں

جان اسٹاموس لوری لوفلن کو اپنے سابقہ ​​شوہر کے بارے میں ویک اپ کال دیتے ہوئے یاد کرتے ہیں