جمادی الاول کے چاند سے متعلق اسپارکو کی پیشگوئی


اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے پاکستان کے معیاری وقت پر طلوع ہوگا۔

23اکتوبر 2025 کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے اور 54 منٹ ہوگی۔ ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان متوقع وقفہ 56 منٹ ہوگا۔ فلکیاتی پارامیٹرز کی بنیاد پر، 23 اکتوبر 2025 کی شام کو نیا چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں (بشرطیکہ موسم صاف ہو)۔ لہٰذا، زیادہ امکان یہی ہے کہ جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔

اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، جو اس معاملے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔ یہ اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر گواہیوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Related posts

میلیسا لیو آسکر جیتنے کے افوریا پر بمقابلہ کیریئر پر اثر ڈال رہی ہے

شارون اسٹون نے الزامات چوری کرنے کے بعد ساتھی ایوارڈ شو کے شرکاء کو پیچھے چھوڑ دیا

تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کینیڈا ، چین نے ‘ای وی ، کینولا’ پر ابتدائی تجارتی معاہدہ لاک کیا: آگے کیا توقع کریں؟