پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو  2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار کے ہیں جو  2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی  کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے  کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔جریدے کے مطابق معدنی ذخائر کے مؤثر استعمال سے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔



Related posts

کیتھ اربن نیکول کے بعد کے کڈمین طلاق کے بعد ‘ہوا گندی لانڈری’ نہ کرنے کے لئے انتہائی اقدامات اٹھاتا ہے

ڈرامہ نگارمنو بھائی کی آٹھویں برسی 19 جنوری کو منائی جائے گی

شائقین ریز ویدرسپون کی نقالی کرنے والے اسکیمرز کے لئے کیوں گر گئے