سٹاک مارکیٹ میں تیزی، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی


پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار رہا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 167,781 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

منگل کو بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1,100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جب انڈیکس دن کے دوران ایک موقع پر 168,414.13 پوائنٹس تک جا پہنچا تھا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی معمولی کمی کے ساتھ 281 روپے ہو گئی ہے، جو ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کم ہوئی ہے۔

گزشتہ روز بھی پہلے کاروباری سیشن میں ڈالر 7 پیسے کم ہو کر 281 روپے پر آ گیا تھا، تاہم کاروباری دن کے اختتام پر 6 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔

Related posts

اوجانی نو کے الزامات نے جینیفر لوپیز کو اپنی تمام طلاقوں کا ‘ولن’ بنا دیا ہے

ویڈیو: سردیوں میں باربی کیو پوائنٹس پر پابندی لاہور میں بڑا کریک ڈاؤن

نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ بولنگ کی درجہ بندی میں کیریئر کے بہترین مقام پر چڑھ گئے