سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سانائے تاکائیچی کو جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے یہ بیان بدھ کی صبح جاری کیا گیا۔
جاپان کی پارلیمنٹ نے سانائے تاکائیچی کو منگل کے روز منتخب کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ جاپان کے دفاع کو مضبوط بنائیں گی جبکہ وہ اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہیں۔
سانائے تاکائیچی نے سبکدوش ہونے والے شیگیرو ایشیبا کی جگہ لی ہے، اس سے قبل طویل عرصے سے حکومت کرنے والی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو جولائی میں پارلیمان کے ایوان بالا کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایوان زیریں میں بھی اکثریت کھو دی تھی۔
ان کا انتخاب ایل ڈی پی کے نئے پارٹنر کے ساتھ اتحاد کے ایک روز بعد عمل میں آیا، جس پر ان کے گورننگ بلاک کے مزید دائیں طرف جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔