آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آل راؤنڈر  عامر جمال کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)  پر عامر جمال نے نومولود کاہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے  افسوسناک خبر  دی۔

شیئر کی گئی تصویر کے ہمراہ عامر جمال نے ٹوئٹ کی ’ اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف ‘ ۔  

عامر جمال کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ ’میری ننھی شہزادی میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے۔

پاکستانی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں بیٹی کیلئے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘۔ تاہم فی الحال  بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

دوسری جانب کرکٹر کی ٹوئٹ پر مداحوں سمیت سپورٹس شخصیات بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کیلئے صبر کی دعا کررہے ہیں ۔  

 پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق  کپتان ثنا میر نے عامر جمال کی ٹوئٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اہلیہ  سمیت ان کیلئے بھی صبر کی دعا کی۔



Related posts

مسکین حجازی نے کہا قائد اعظم نے عوام الناس کی خوشحالی کیلیے پاکستان بنایا تھالیکن آج ناجائز طریقوں سے دولت میں اضافہ زندگی کا حاصل بن چکا ہے

خلو کارداشیئن نے ٹی وی کے میزبان کے ذریعہ بدنام زمانہ زچگی کے سوال پر خاموشی توڑ دی

قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس ، وزیراعظم کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی رہا،فافن