لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریفک وارڈنز کی وردی تبدیل نہیں ہوگی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے چار ماہ قبل یونیفارم کی تبدیلی کا حکم واپس لے لیا ۔
سما ٹی وی کے مطابق مریم نوازنے چار ماہ قبل وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔۔ ٹریفک حکام نے نیا یونیفارم تیار کر کے گزشتہ روز پیش کیا تھا۔ وزیراعلی نے دونوں یونیفارم دیکھنے کے بعد موجودہ یونیفارم ہی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
جس پر ٹریفک حکام نے موجودہ یونیفارم کی خریداری کے لئے ورکنگ شروع کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے وارڈنز کے لئے 14 ہزار کے قریب نئے یونیفارم و اسسریز خریدی جانی ہیں ۔ آٹھ کروڑ کے فنڈز سے نئے یونیفارمز کی خریداری کی جائے گی۔