وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بات چیت


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی   سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ٹیلیفونک  گفتگو ہوئی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔ دونوں  نے خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے دورہ کے شیڈول پر بھی گفتگو کی گئی۔



Related posts

ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کے نام پر فراڈ میڈیکل ٹیسٹ کے دوران 39 میں سے 34 مرد نکلے

پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

’’ ایک ملاقات کا سوال ہے بابا‘‘، ایسے بیٹسمین کے آگے تو اچھے سپنرز کو لگا دینا چاہیے، ”آنکھ مچولی“ کا کھیل ابھی بند ہوا ہے، خیبرپختونخوا کو بھی سنبھالنا ہو گا