لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانائے تاکائچی کوجاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے پر مباکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سانائے تاکائچی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانائے تاکائچی کا وزیراعظم بننا جاپان میں نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگا۔ سماجی روایت کو توڑ کر خواتین کا برسراقتدار آنا معاشرے میں روشنی کی نئی کرن ہے۔