قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس ، وزیراعظم کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی رہا،فافن


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سمیت قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی نشست میں شرکت نہیں کی۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا 19واں اجلاس 3 نشستوں پر مشتمل ، اجلاس یکم سے 5 ستمبر 2025 تک جاری رہا تھا۔ فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے اجلاس میں قومی اسمبلی کے تقریباً ایک چوتھائی ارکان (25 فیصد یا 82 ارکان) نے کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔ قومی اسمبلی کے 111 ارکان نے اجلاس کی تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ دوسری نشست میں سب سے زیادہ 200 ارکان موجود رہے۔اجلاس کی تیسری نشست میں حاضری سب سے کم رہی ، اور صرف 159 ارکان شریک ہوئے۔

 فافن کے مطابق 216 ارکان (66 فیصد) کم از کم ایک نشست میں غیر حاضر رہے، جبکہ غیر حاضر ارکان میں سے صرف 50 نے رخصت کی درخواستیں جمع کرائیں، 166 ارکان بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر رہے۔کابینہ کے ارکان میں سے 4 وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت نے تمام نشستوں میں شرکت کی۔وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاس کی کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اجلاس کے دوران خالی رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت نے تمام نشستوں میں شرکت کی جبکہ 10 وفاقی وزرا اور 5 وزرائے مملکت کسی نشست میں شریک نہیں ہوئے۔خواتین ارکان کی حاضری مرد ارکان کے مقابلے میں بہتر رہی اور 35 خواتین ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی جبکہ 12 خواتین ارکان نے کوئی نشست اٹینڈ نہیں کی۔

 اسلام آباد کے تمام ارکان اور خیبر پختونخوا کے 40 ارکان (75فیصد) نے آدھے سے زیادہ اجلاسوں میں شرکت کی، جبکہ پنجاب کے 98 ارکان، سندھ کے 41 اور بلوچستان کے 11 ارکان نے زیادہ نشستوں میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کی جبکہ اسپیکر نے اہم عوامی معاملے پر کورم پوائنٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کی صورتحال پر بحث کے دوران کئی وزرا کی غیر حاضری پر سوالات اٹھائے گئے۔



Related posts

وکٹوریہ بیکہم نے مہارت کے ساتھ خاندانی تناؤ کی افواہوں سے خطاب کیا: ‘مشکل ترین حصہ’

شارجہ ایئرپورٹ پر تین ماہ میں مسافروں کی تعداد 51 لاکھ سے زیادہ

شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا وزیر صحت