بلوچستان حکومت کی جانب سے چین سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئیں


کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے  خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئیں ۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینیئر افسر علی درانی کے مطابق یہ بسیں صوبے کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی، جس سے عوام کو آرام دہ، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ بسوں کو کراچی سے کوئٹہ اور دیگر اضلاع منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں سرکاری ٹرانسپورٹ سروسز میں شامل کیا جائے گا۔ یہ اقدام عوامی سفری مشکلات میں نمایاں کمی لائے گا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کے مطابق یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں، جن کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ ہر بس کی اوسط لاگت تقریباً 3 کروڑ 85 لاکھ روپے ہے۔بسیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جن میں ایئر کنڈیشنڈ سسٹم، آرام دہ نشستیں، سکیورٹی کیمرے، اور ماحول دوست انجن نصب ہیں۔ یہ منصوبہ بلوچستان حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ایک اہم سرمایہ کاری ہے جس کا مقصد صوبے کے دور دراز علاقوں کو مرکزی شہروں سے جوڑنا ہے۔



Related posts

پاکستانی ہوم کک سنیا عمران کلینچ یوکے کری ہفتہ کا تاج

ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کے نام پر فراڈ میڈیکل ٹیسٹ کے دوران 39 میں سے 34 مرد نکلے

پنجاب حکومت کا لاؤڈ سپیکر ایکٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ