Sorry, something went wrong.


https://www.facebook.com/share/1JetA8zozr/
بلی ٹنگ ہسپتال میں آج شام سے لیکر رات 9 بجے تک 2 گھنٹوں سے ایک افغان باشندے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال میں پڑی رہی۔ لیکن اس وقت کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا ۔
جس پہ لاش کے وارثان نے جنرل کونسلر بہاؤالدین سے راپتہ کیا۔اس موقع پر جنرل کونسلر بلی ٹنگ بہاؤالدین نےانہوں نے ایم این اے شہریارآفریدی، قانون آفتاب عالم اور چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال سے راپتہ کیا۔
ایم این اے شہریارآفریدی، وزیر قانون آفتاب عالم اور چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال نے فورا ایکشن لیتے ہوئے۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کو فورا انکوائری کے لیے بلی ٹنگ ہسپتال بھیجا۔
کمشنر کوھاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ نے غیر حاضر ڈاکٹرز کو موقع پر سسپنڈ کردیا اور ان کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر جنرل کونسلر بہاوالدین کے ہمراہ دیگر ممبران جنرل کونسلر توقیر، جنرل کونسلر سلیم خان، یوتھ کونسلر شاہ زیب، تنظیم نوجوانان کے فیصل شہزاد اور عمران آفریدی نے متفقہ طور پر وزیر قانون آفتاب عالم اور ایم این اے شہریارآفریدی سے ٹیلی فونیکلی سٹاف کے خلاف انکوائری کی اپیل کی۔
جس پر سابق صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے بلی ٹنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرز اور ڈی ایچ او کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
آفتاب عالم نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ عوامی خدمت کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

Related posts

Sorry, something went wrong.

Tehseel Seni Gumbat Posted

Tehseel Seni Gumbat Posted