قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ، مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 115 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 500 روپے کم ہو گئی جس کے بعد فی تولہ 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے پر آ گیا۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 3001 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 10 گرام سونا 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ صرافہ ایسوی ایشن کےمطابق فی تولہ چاندی کی قیمت پانچ ہزار 110 روپے پر برقرار رہی۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتیں بلند ترین ایک لاکھ ، 56 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی تھیں ، رواں ہفتے قیمتوں میں 23 ہزار 38 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔