وزیراعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا،رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی


اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کردیا۔ 

وزیراعظم سے صنعتی و زرعی شعبےکے ماہرین اورکاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئندہ 3 سال تک پورا سال صنعتی اور زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ فراہم کی جائے گی، صنعتوں اورکسانوں کو نومبر 2025 سے اکتوبر 2028 تک رعایتی قیمت پراضافی بجلی ملے گی۔صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے جب کہ روشن معیشت بجلی پیکج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ گھریلو صارفین اوریا کوئی دوسرا شعبہ نہیں اٹھائے گا۔

وزیر اعظم  کا  مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس سردیوں میں دیئے جانے والے پیکج کےتحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی جس کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی۔



Related posts

ڈپریشن کی دوائیں جسم پر کیا اثر ڈالتی ہیں؟ نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

سونے کی قیمت گرنے لگی، فی تولہ 3500 روپے سستا ہو گیا

چورلکی پوسٹ Chorlaki post Posted