بیگم نصرت بھٹو کا حوصلہ اور استقامت قوم کیلیے مشعل راہ ہے صدرمملکت آصف علی زرداری


 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان اان لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 14 ویں برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں ملک میں جمہوریت کے لیے جدوجہد میں ان کی جرأت اور گرانقدر خدمات کو سراہا ہے۔

 ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل حالات میں ثابت قدمی اور عزم کا مظاہرہ کیا، ان کا حوصلہ اور استقامت قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ جمہوریت کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا اور تحمل اور عزم کے ساتھ تحریک کی قیادت کی۔

’’این این آئی ‘‘ کے مطابق  صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے مشکل وقت کا ہمت کے ساتھ سامنا کیا اور جمہوری اقدار پر کاربند رہیں، بیگم نصرت بھٹو کی استقامت قوم کو جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے اور مزید جامع معاشرے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

 صدر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔



Related posts

چورلکی پوسٹ Chorlaki post Posted

ڈیمی لوواٹو بحالی سفر کے ساتھ عوامی سطح پر جانے کے پیچھے اصل وجہ شیئر کرتا ہے

بلوچستان میں حکومت کے حوالے سے 2بڑی جماعتوں میں کیا کوئی ’’معاہدہ ‘‘ ہوا تھا ۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں