پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس سسٹم میں جعلسازی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن، 60 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کردیے


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی صوبے بھر میں ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں، صارفین سے پیسے وصولی کا ریکارڈ ضبط کرتے ہوئے  60 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کردیے۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق  لاہور، گجرات، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں متعدد معروف ہوٹلز اور فوڈ چین ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی، متعدد ریسٹورنٹس کو آئی ای ایم ایس سسٹم نہ لگانے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔ 

ترجمان کا کہنا ہے ٹیکس سسٹم میں جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم پر تمام سیلز کا ریکارڈ رکھنا لازم ہے۔ 



Related posts

کیٹی پرائس کی سابقہ ​​کیرن ہیلر عدالت میں پیشی سے پہلے پیسہ کمانے کے ل. دیکھتی ہے

اسرائیل نے مشرقی لبنان پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی

گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنیوالے 66 ہزار حاجیوں کو 3 ارب 45 کروڑ واپس کرنے کا فیصلہ