لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول 2025 پارٹ ٹو کا آغاز 29 اکتوبر سے ہوگا ۔ جس میں 50 ہزار 327 امیدواران شرکت کر رہے ہیں۔
ترجمان لاہور بورڈطاہر جاوید کے مطابق پہلے روز 11 مختلف مضامین کا امتحان لیا جائے گا،انٹرپارٹ ٹو کا آخری پرچہ پنجابی کا 12 نومبر کو لیا جائے گا۔
انٹرپارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 13 نومبر سے ہوگا۔ پہلا امتحان ایجوکیشن اور اسلامک ایجوکیشن کا لیا جائے گا،انٹرپارٹ ون کا آخری پرچہ سائیکالوجی کا 27 نومبر کو ہوگا،پریکٹیکل امتحانات دسمبر میں لیے جائیں گے۔ رول نمبرز سلپس لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردی گئی ہیں۔