سکیورٹی خدشات، حکومت پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے اعلی سطح کے مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔پاکستان جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پول بی میں شامل ہے جہاں میزبان بھارت، چلی اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں اور پہلا میچ 28 نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے ساتھ شیڈول ہے۔

جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ چنائی کے میئر رادھاکرشنن ہاکی اسٹیڈیم میں 29 نومبر کو شیڈول ہے، تیسرا میچ چلی کے ساتھ دو دسمبر کو رکھا گیا ہے۔بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔



Related posts

بون جوی نے جون کی آواز کی ہڈی کی بازیابی کے بعد 2026 ‘ہمیشہ کے لئے ٹور’ کا اعلان کیا

امریکہ: پائلٹ نے شور کو ’کاک پٹ پر حملہ‘ سمجھ کر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرا دی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے، الیکشن کمیشن