افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی کا طریقہ کار جاری


—فائل فوٹو

ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی کا طریقہ کار جاری کر دیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو آپریشن 3 مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، ابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ بحال ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں ان 9 گاڑیوں کو کلئیر کیا جائے گا جو فرینڈشپ گیٹ بند ہونے پر واپس بھیجی گئیں، دوسرے مرحلے میں این ایل سی سے واپس 74 گاڑیوں کا پراسیس کیا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں ہالٹنگ یارڈ کی 217 گاڑیوں کو سرحد پار جانے کی اجازت دی جائے، واپس آنے والی گاڑیوں کی نقل و حمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔



Related posts

کیرا نائٹلی اپنے بچوں کے لئے سخت سوشل میڈیا رول کے بارے میں کھلتی ہیں

سکیورٹی خدشات، حکومت پاکستان کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

بون جوی نے جون کی آواز کی ہڈی کی بازیابی کے بعد 2026 ‘ہمیشہ کے لئے ٹور’ کا اعلان کیا