وفاقی وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے برطانیہ کے دیرینہ ترقیاتی شراکت داری پر اظہارِ تشکر کیا۔ انھوں نے ڈیجیٹلائزیشن، پبلک فنانشل منیجمنٹ اور ماحولیاتی استحکام میں برطانوی تعاون کو سراہا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے بارونس جینی چیپمین سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور کہا پاکستان اب اقتصادی استحکام کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔  تینوں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے تین سال بعد پاکستان کی آؤٹ لک بہتر کی، انھوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے اصلاحاتی پیشرفت سے بھی برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا آئندہ چار سے پانچ برس میں اضافی کسٹم ڈیوٹی میں بتدریج کمی کی جائے گی، نجکاری کے عمل میں ملکی بزنس گروپس کی شمولیت خوش آئند ہے۔ ٹیکس چوری روکنے کیلیے اے آئی مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، حکومت نے ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے الگ کر دیا ہے اور فنانس ڈویژن سیکٹر وار مشاورتی نظام تشکیل دے گا۔ 

 اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالی نظام میں پیشرفت کو سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے 14 سال بعد بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

Related posts

پاکستان ہندوستان میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ سے انخلاء

پاکستان نے افغان ٹرانزٹ تجارتی بحالی کے لئے مرحلہ وار منصوبے کا خاکہ پیش کیا ہے

کنی ویسٹ طلاق کے بعد کم کارداشیئن نے چونکانے والی صحت سے متعلق حصص کی