آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب آفس کا دورہ


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل نے اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب  کے دفتر کا دورہ کیا۔ اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب نعمانہ گل رُخ فرید، ایڈیشنل اے جی (ایڈمن) میاں شاہد محمود، ایڈیشنل اے جی (پے رولز) فائقہ خورشید اور دیگر سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ڈپٹی اکاؤنٹینٹ جنرل عکسیٰ لودھی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ان کی آمد پر گلدستہ پیش کیا۔ مقبول احمد گوندل نے افسران سے بھی ملاقات بھی کی، ان کی محنت اور لگن کو سراہا۔انہوں نے دفتر اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب کی مجموعی کارکردگی اور نمایاں اقدامات (،OLBS،  MPG)جی پی فنڈ اپ ڈیشن) کی تعریف کی اور کہا کہ ایسے جدید اقدامات اپنانے سے محکمے کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہو گا اور اس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے گا۔

آڈیٹر جنرل نے اے جی پنجاب آفس کے لان میں پودا بھی لگایا جو ترقی و نمو کی علامت ہے۔



Related posts

گوگل کروم میں سنگین سیکیورٹی خامی،صارفین کیلئے الرٹ جاری

’دل تو جوان ہے‘ اردن میں سو سالہ شخص نے چوتھی شادی کرلی

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے ایک ارب 80 کروڑ کی لاگت سے 112 گاڑیاں بلٹ پروف کروا لیں