فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے وزیرِ دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات


راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے، یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزارتِ دفاع کے دورے میں فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔فیلڈ مارشل نے جامعۃ الازہر میں شیخ احمد الطیب، شیخ الازہر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں شیخ الازہر نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہا پسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔فیلڈ مارشل نے ٹومب آف دی اَن نون سولجرز کی یادگار اور سابق صدر انور سادات کی قبر پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد پاک، مصر عسکری تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینا ہے۔



Related posts

’80s Synth-pop آئیکون نے’ طویل بیماری ‘کی مدد کی

کئی بار ایسا ہوتا وہ اپنی دنیا میں اتنے گم ہوتے کہ لاکھ آ وازیں دو ہاتھ سے ہلاؤ مگر وہ جہاں پہنچے ہوتے وہاں سے دنیاوی بات یا آواز سنائی ہی نہیں دیتی تھی

بی سی سی آئی نے میچ فکسنگ کو مجرم بنانے کے لئے اعلی عدالت سے درخواست کی