بل گیٹس معروف بھارتی ڈرامے’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے


نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس کی بھارتی ٹی وی ڈراموں بھی انٹری ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بل گیٹس مشہور بھارتی ڈرامے’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘‘ میں نظر آئیں گے۔

اس ہفتے جاری کیے گئے ایک نئے پرومو میں بل گیٹس کو ڈرامے کی مرکزی کردار’’ تلسی ‘‘ (جسے سمرتی ایرانی ادا کر رہی ہیں) کے ساتھ ویڈیو کال پر گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

ویڈیو  میں بل گیٹس اور  تلسی کے درمیان مختصر بات چیت ہوتی ہے جس میں تلسی اپنے مخصوص انداز میں کہتی ہیں کہ ’’بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سیدھے امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، آپ کا ہم سب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں‘‘۔

پرومو کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈرامے میں بل گیٹس کے انٹری کے پیچھے ایک مقصد ہے۔ پوسٹ کے مطابق ڈرامے میں بل گیٹس کا شامل ہونا ماں و بچے کی صحت کے حوالے سے ایک مہم کا حصہ ہے۔



Related posts

نئے گانے میں چھیدنے ، ٹیٹو اور اسکیپنگ اسکول کے بارے میں نارتھ ویسٹ ریپس

نئے گانے میں چھیدنے ، ٹیٹو اور اسکیپنگ اسکول کے بارے میں نارتھ ویسٹ ریپس

کینسر کی جنگ کے دوران ٹیڈی میلنکیمپ امید مند صحت کی تازہ کاری کے حصول: ‘کلاؤڈ لفٹنگ ہے’