ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی،  پولیس، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد جان کے سد خاکی کو سرکاری اعزاز میں آبائی گاوں روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ایس پی عدیل  اکبر نے جمعرات کو مبینہ خود کشی کی تھی۔ وہ سرینا ناکے پر موجود تھے جہاں انہوں نے کسی سے فون پر بات کی اور اس کے فوری بعد سٹاف سے پستول چھین کر خود کو گولی مار لی۔



Related posts

ہیلی اسٹین فیلڈ جوش ایلن کو ایڈم سینڈلر کے بارے میں بتانے کے لئے بھاگتی ہے

پی ٹی اے کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑا فیصلہ

حاملہ خواتین پیراسیٹامول کے خلاف ‘جہنم کی طرح’ لڑ رہی ہیں؟