لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن کورٹ لاہور نے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی غیر قانونی جوئے ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں عبور ی ضمانت میں توسیع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈکی کی اہلیہ عبوری ضمانت کی میعادختم ہونے پر عدالت پیش ہوئیں ، عدالت نے درخواست منظور کر تے ہوئے جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6نومبرتک توسیع کر دی اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، عروب جتوئی کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔