پی ایس ایکس میں شدید مندی، ایک لاکھ 64 ہزار کی حد بھی بحال نہ رہ سکی


فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 490 پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 25 کی بلندی تک گیا جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 215 کی نچلی سطح تک بھی آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 590 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



Related posts

فو فائٹرز نے 2026 کا اعلان کیا ‘کور کو لے لو’ ٹور: تاریخوں اور ٹکٹ کی تفصیلات

امریکہ اور دیگر ممالک اسرائیل کو غزہ جنگ بندی کی پابندی پر مجبور کریں: طیب اردوغان

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدرمیں اضافہ