میٹا نے انسٹاگرام اسٹوریز کو مزید جدید اور دلچسپ بنا دیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق، اب صارفین کو اسٹوریز کو ایڈٹ کرنے کے لیے جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی نئے اور تخلیقی فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔
اگرچہ جون 2025 سے اسٹوریز میں تصاویر اور ویڈیوز کو شامل، حذف یا تبدیل کرنے کا فیچر دستیاب تھا، تاہم اب اس میں مزید بہتری اور سہولتیں شامل کی گئی ہیں۔
میٹا کے مطابق، صارفین اب اپنی اسٹوریز میں موجود تصاویر کو ری اسٹائل کرسکیں گے اور ان میں اسٹیکرز کا اضافہ بھی کرسکیں گے، جنہیں دوست اپنی اسٹوریز میں بھی استعمال کرسکیں گے۔
ایپ میں نیچے دائیں جانب ایک نیا براؤزر آئیکون بھی شامل کیا گیا ہے، جس پر کلک کرکے مختلف اسٹائلز اور ایفیکٹس کو براؤز کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اب صارفین اپنی اسٹوریز میں موسم، تہوار یا موقع کے لحاظ سے نئے ویژول ایفیکٹس اور مختصر ویڈیوز کو ری اسٹائل کرنے کے آپشن سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔
انسٹا گرام کی جانب سے اسٹوریز میں ٹیکسٹ کو بھی ری اسٹائل کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اس نئے فیچر میں اے آئی کی جانب سے تیار کردہ ٹیکسٹ استعمال کرکے اسٹوری کو زیادہ بہتر بنایا جائے گا۔
آپ میٹا اے آئی کو خود بھی اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔