پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے اقدامات آخری مراحل میں ہیں: اماراتی قونصل جنرل

Table of Contents


متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
جمعے کو کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے 40 سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ایمریٹس ائیرلائن کی اعلی قیادت اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے شرکت کی۔
یو اے ای قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی، سرمایہ کاری مختلف شعبوں میں کیے جانے کے حوالے سے اقدامات اخری مرحلے میں ہیں۔‘
 انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہوائی اڈوں پر سفری سہولیات کے ضمن میں مسافروں کو نمایاں تبدیلی نظر آئے گی، پی آئی اے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
’آج بھی پاکستان کی قومی ایئرلائن دنیا بھر میں خاص اہمیت رکھتی ہے، پی آئی اے دوبارہ بحالی کے لیے دعاگو ہیں۔‘
ایمریٹس ائیرلائن کے 40 سال مکمل ہونے کی خوشی میں پاکستانی مسافروں کے لیے پریمیئر اکانومی کلاس متعارف کرائی گئی ہے۔
 اس موقع پر امارات کے نائب صدر محمد الہاشمی کا کہنا تھا کہ جس وقت ایمریٹس ائیرلائن کا آغاز ہوا تو کراچی ایمریٹس ائیرلائن کی پہلی بین الاقوامی منزل تھی۔
پہلی پرواز 25 اکتوبر سنہ 1985 میں کراچی پہنچی تھی، ایمریٹس ایئرلائن بیک وقت پاکستان کے پانچ شہروں سے آپریٹ کرتی ہے اور پاکستان ایمریٹس ائیرلائن کی اہم ترین مارکیٹ ہے۔ یہاں سے ثقافت اور شہریوں کے تبادلے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

 



Related posts

کیتھ اربن نے نیکول کڈمین طلاق کو کام پر اثر انداز نہیں ہونے دیا

اریانا گرانڈے نے سارہ جیسکا پارکر کے غیر متوقع پیغام پر ردعمل ظاہر کیا

اکیڈمی میوزیم گالا سے پہلے کارا ڈیلیونگنے کو الماری میں بڑی خرابی کا سامنا کرنا پڑا