کوہاٹ: رکشوں کی رجسٹریشن، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ پر عائد پابندی ختم سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہاٹ، شاہ وزیر…


کوہاٹ: رکشوں کی رجسٹریشن، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ پر عائد پابندی ختم
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہاٹ، شاہ وزیر نے رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں رکشوں کی نئی رجسٹریشن، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے اجرا پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی دفعات 46(6) اور 53 کے تحت حاصل اختیارات کے استعمال میں، صوبائی کابینہ کے اجلاس منعقدہ 5 ستمبر 2025 کے ایجنڈا آئٹم نمبر 30 کی منظوری سے کیا گیا۔واضح رہے کہ صوبے میں رکشوں کے نئے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ کے اجرا پر 12 فروری 2016 کو پابندی عائد کی گئی تھی، جسے اب فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس فیصلے سے صوبے بھر کے رکشہ مالکان اور ڈرائیوروں کو ریلیف ملے گا، جبکہ عوام کو سستی اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی میں بہتری کی توقع ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی شاہ وزیر نے مزید کہا کہ تمام رکشہ مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق اپنے گاڑیوں کی رجسٹریشن، روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کریں تاکہ ٹریفک نظام میں بہتری اور عوام کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

Related posts

ہم ان تمام دوست احباب،معززین علاقہ کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے یمارے بڑے چچا جان اول خان (واپڈا) کے نماز جنازہ میں شرک…

رہائش گاہ DSP اسد زبیر شہید کوہاٹ بحکم ڈپٹی کمشنر رحیم اللہ محسود۔و ٹی ایم او سید وقاص کی ہدایات پہ۔شہید ڈی ایس پی اسد…

شہید ابن شہید اسد زبیر خان آفریدی. SP hangu