’ریڈ 2‘ سے ’سٹولن‘ تک، بالی وُڈ کی فلمیں جو 2025 میں شائقین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہیں

Table of Contents


ارشد وارثی کی فلم نے رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ فوٹو: سکرین گریب

رواں سال بالی وُڈ فلم انڈسٹری نے درجنوں فلمیں ریلیز کیں جن میں سے بہت سی شائقین کا توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں مگر یہاں پانچ ایسی موویز کی بات کی جا رہی ہے جن کی آئی ایم ڈی بی رینکنگ چھ یا اس سے اُوپر رہی۔

پانچویں نمبر پر

’ریڈ2‘ سے شروع کرتے ہیں اور اس کو پانچواں نمبر اس کی آئی ایم ڈی بی رینکنگ کی وجہ سے دیا جا رہا ہے۔ نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اس فلم نے دس میں سے ساڑھے چھ کی رینکنگ لی۔

راج کمار راؤ کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جو سنہ 2018 میں ریلیز کی گئی تھی۔
اجے دیوگن اس فلم کے ہیرو ہیں جو ایک پولیس افسر ہیں جنہوں نے ایک طاقتور سیاست دان سے سینگ پھنسا لیے ہیں۔

چوتھے نمبر پر

’دی ڈپلومیٹ‘ فلم کو چوتھے نمبر پر رکھا جا رہا ہے۔ سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی اس فلم کی آئی ایم ڈی بی رینکنگ سات ہے۔

شیوم نائر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کا پلاٹ دھوکے سے کرائی گئی ایک شادی کے گرد گھومتا ہے۔ سیاسی تھرلر فلم میں عظمٰی (سعدیہ خطیب) ایک انڈین خاتون ہیں جن کو دھوکہ سے کرائی گئی شادی کے ذریعے پاکستان میں پھنسا لیا گیا ہے۔
ایک انڈین سفارتکار جے پی سنگھ (جان ابراہام) خاتون کی وطن واپسی کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر

’بھاگوت چیپٹر ون: راکشس‘ کو سٹریمنگ پلیٹ فارم ‘زی5‘ پر ریلیز کیا گیا، اور اس کی رینکنگ سات ہے۔

اس فلم کی ڈائریکشن اکشے شیری نے دی ہے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ انسپکٹر وشواس بھاگوت (ارشد وارثی) کو اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے جہاں وہ ایک لاپتہ خاتون کے کیس کی تفتیش شروع کرتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر

فلم ’لاگ آؤٹ‘ کو بھی سٹریمنگ پلیٹ فارم ’زی5‘ پر ریلیز کیا گیا ہے۔
امیت گولانی کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی نے دس میں سے سات نمبر دیے ہیں۔

اچھی رینکنگ حاصل کرنے والی اس فلم کی کہانی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کے گرد گھومتی ہے۔ وہ دس ملین یا ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے کے قریب پہنچتا ہے جب اُس کی ایک مداح خاتون اُس کا فون چوری کر لیتی ہے۔

پہلے نمبر پر

’سٹولن‘ فلم کو سٹریمنگ پلیٹ فارم امازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا اور اس نے شائقین کی ایک بڑی تعداد کی توجہ حاصل کی۔

ڈائریکٹر کرن تجپال کی اس فلم نے آئی ایم ڈی بی پر دس میں سے ساڑھے سات کی رینکنگ حاصل کی۔
یہ ایک کرائم تھرلر ہے جس کی کہانی ہر پل نیا موڑ مڑتی ہے۔ انڈیا کے ایک گاؤں کے ریلوے سٹیشن پر ایک خاتون کا نومولود بچہ غائب کر دیا جاتا ہے اور پھر پولیس دو بھائیوں کو پکڑ لیتی ہے۔

 





Source link

Related posts

کیا سبرینا بڑھئی نے ٹیلر سوئفٹ کے اگلے سنگل میں اشارہ کیا؟

مزید ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں: امریکی وزیر خارجہ

ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلس کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی کو بڑی اسکرین پر لانے کے لئے بے چین ہے