ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عام پھل بھی شہریوں کی پہنچ سے دور


مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ کوئٹہ میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 100 روپے کم ہو کر 350 روپے سے گھٹ کر 250 روپے فی کلو پر آگئی ہے، جہاں منڈیوں میں سپلائی بہتر ہونے سے مجموعی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

کراچی میں بھی ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اول درجہ ٹماٹر 250 روپے اور دوئم درجہ 220 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 280 روپے تک آ گئی ہے، جہاں آلو درجہ اول 80 روپے اور درجہ دوم 60 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

پشاور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، پرچون میں فی کلو ٹماٹر 300 سے 320 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ 290 سے کم ہو کر 280 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں ٹماٹر کی قیمتیں اب بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہیں۔ اگرچہ سرکاری نرخ 185 روپے فی کلو مقرر ہیں، مگر مارکیٹ میں ٹماٹر 400 سے 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی واضح فرق برقرار ہے۔ پیاز کی سرکاری قیمت 100 روپے جبکہ بازار میں 120 روپے فی کلو، لہسن 210 کے بجائے 300 روپے، ادرک 640 کے بجائے 690 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ساگ، آلو، مٹر اور کریلے سمیت کئی اشیاء کی قیمتیں سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

لاہور میں مٹر کی سرکاری قیمت 350 روپے جبکہ بازار میں 400 روپے، ٹینڈا 190 کے بجائے 240 روپے اور دیسی گاجر 100 کے بجائے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی فرق برقرار ہے۔ جاپانی پھل 160 کے بجائے 200 روپے، مسمی 160 کے بجائے 200 روپے فی درجن، انگور 390 کے بجائے 450 روپے، امرود 240 کے بجائے 280 روپے اور سیب 175 کے بجائے 250 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

Related posts

انڈسٹری میں مردوں کی انا کا سامنا کرنے کے لیے خود کو بےوقوف ظاہر کرتی ہوں: جھانوی کپور

لی sserafim ، bts ‘J-Hope’ سپتیٹی ‘کے ساتھ کامیابی کی گرم پلیٹ پیش کریں

امریکہ فیریرا نے فنکاروں کو اپنی آواز ، پلیٹ فارم کو دانشمندی سے استعمال کرنے کی تاکید کی