ایپل کا نیا تجربہ ناکام، آئی فون ایئر کی پیداوار میں 80 فیصد کمی کا فیصلہ


معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ائیر کی توقعات سے کم مانگ کے بعد آئندہ سال اس کی پیداوار میں نمایاں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ستمبر میں متعارف کرایا گیا آئی فون ائیر اپنی محض 5.6 ملی میٹر موٹائی کے باعث ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا فون قرار دیا گیا تھا۔

لانچ کے ابتدائی دنوں میں صارفین کی دلچسپی کے باوجود، ماڈل فروخت کے لحاظ سے توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایپل کے معروف تجزیہ کار منگ چی کیو نے انکشاف کیا ہے کہ کمپنی آئندہ برس 2026 کی پہلی سہ ماہی تک آئی فون ائیر کی تیاری میں 80 فیصد تک کمی لانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ مارکیٹ میں کمزور مانگ اور صارفین کی توجہ کا دیگر ماڈلز کی جانب منتقل ہونا ہے۔

دوسری جانب آئی فون ائیر کے کئی پرزے جات ایسے ہیں جن کی تیاری یا فراہمی زیادہ وقت طلب ہے لہٰذا کمپنی ان پرزوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی 2025 کے آخر تک بند کردے گی‘۔

Related posts

ریگن اشتہار کی واپسی کے باوجود ٹرمپ نے ‘گندا’ ہتھکنڈوں کے لئے کینیڈا کا نعرہ لگایا

انڈیا: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی دو آسٹریلوی خواتین کے ساتھ ’ہراسانی‘، ملزم گرفتار

پاکستان میں مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ