پاکستان میں امریکی خام تیل کی پہلی کھیپ کی آمد، تجارتی معاہدہ کامیاب


پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد امریکی خام تیل پہلی مرتب پاکستان پہنچ گیا ہے۔ 

 امریکی خام تیل crude oil سے لدا بحری جہاز سنرجیکو کے آئل ٹرمینل (حب بلوچستان) پر پہنچ گیا ہے۔ اس امریکی بحری جہاز میں 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے، ایک اور امریکی خام تیل بردار جہاز اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔

پاکستان پہنچنے والا یہ بحری جہاز پیگاسس امریکی خام تیل کے ساتھ 14 ستمبر کو ہیوسٹن سے روانہ ہوا تھا۔ ایم ٹی پیگاسس پاکستانی بندرگاہوں پر پہنچنے والا سب سے بڑا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے۔ واضح رہے کہ سنرجیکو نے پاکستان میں پہلی بار 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل درآمد کیا ہے۔

سنرجیکو نے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان بڑے تجارتی معاہدے کے بعد دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے امریکی تیل کی تاریخی درآمد کی ابتدا کر دی ہے۔ سنرجیکو کی جانب سے تیسرا کارگو 2026 میں لانے کا منصوبہ ہے، سنرجیکو امریکا سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

Related posts

بریڈلی کوپر جس پر ان کی والدہ سوچتی ہیں وہ دنیا کا بہترین اداکار ہے

میگھن مارکل ہیری کے ساتھ مباشرت رقص کے لمحے میں جھلک پیش کرتا ہے۔

جون بون جووی پرانی تصاویر کے ساتھ وائرل 2016 کے تھرو بیک رجحان میں شامل ہوا