ایس یو وی کے لیے نمبر پلیٹ کی تبدیلی، اسٹائل اور سیکیورٹی کا نیا معیار!


محکمہ ایکسائز نے بڑی ایس یو وی گاڑیوں کیلئے نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی سفارش کردی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکسائز نے نیا ڈیزائن بنانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق بڑی گاڑیوں میں چھوٹی نمبر پلیٹس نصب ہونے سے نمبر زیادہ واضح نہیں تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل رضوان شیرانی نے سفارش کی ہے کہ بڑی گاڑیوں کیلئے نمبر پلیٹ تبدیل کی جائیں ، نمبر پلیٹ روایتی طور پر بلیک اینڈ وائٹ کی بجائے رنگین کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

نئی نمبر پلیٹ کا ڈیزائن سیف سٹی کیمروں اور سیکیورٹی فیچر کو مدنظررکھتے ہوئے تیارکیا جائے گا۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق ڈیزائن کی منظوری کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کردی جائے گی ۔ 

Related posts

اسکارلیٹ جوہسن نے متنازعہ ڈائریکٹر کی حمایت پر ڈبل کیا

امانڈا سیفریڈ کو جلد ہی میجر ایوارڈ ملے گا

دیرینہ دوستی کے نقصان پر ‘ڈارک پلیس’ میں جمی کمیل