چین کا نیا خلائی مشن ’شین ژو 21‘ کامیابی سے روانہ


چین نے اپنا نیا خلائی مشن ’شین ژو 21‘ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کر دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے، جس میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز سمیت تین خلاباز شامل ہیں۔ یہ مشن چھ ماہ تک خلا میں قیام کرے گا۔

مشن کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

یہ 2022 میں مکمل ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے روانہ کیا جانے والا ساتواں خلائی مشن ہے۔

چینی حکام نے ’شین ژو 21‘ کو ملک کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام کی جانب ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

Related posts

وکٹوریہ بیکہم نے غیر متوقع اسٹار کڈ کی سرپرست کا رخ کیا

AI سے چلنے والے خون کے ٹیسٹ معیاری طریقوں سے پہلے آنکھوں کے نایاب کینسر کو دھب.

انگلینڈ کے سابق بیٹر ، رابن اسمتھ کا انتقال 62 پر ہوا: کرکٹ ورلڈ نے خراج تحسین پیش کیا