حکومت نے ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق بڑا اعلان کر دیا، پندرہ روزہ پلان جاری


حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 185 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 22 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 163 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

Related posts

ہیو جیک مین کا کہنا ہے کہ سابقہ ​​کوسٹار نئی تعریف کے ‘بہت رشک’ ہوگا

نئی تحقیق سے بچوں کی صحت پر اسکرین ٹائم کے اثرات کی نقاب کشائی ہوتی ہے

لنڈسے لوہن نے وائرل انٹرنیٹ کے رجحانات پر نظر رکھنے کے پیچھے مزاحیہ جدوجہد کا انکشاف کیا