مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ


مختلف شہروں میں چینی مزید مہنگی ہو گئی ، جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہو گیا جس کے بعد چینی کی قیمت 220 روپے ہو گئی۔

دستاویزات کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے 47 پیسے تھی۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Related posts

مینیسوٹا کھانوں پر کھانے کے ایجنٹوں کے کھانے کے بعد ریستوراں کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا

بلیک لیولی نے جسٹن بالڈونی ٹرائل سے قبل قانونی ٹیم کو مضبوط کیا

پال میسکل نے اداکاری کے وقفے کے تبصرے کی وضاحت کی جب وہ پال میک کارٹنی کے کردار کو چھیڑتے ہیں