ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ


ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے پاکستان میں ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی ٹی اے نے نئی سیکیورٹی ریگولیشنز پر اسٹیک ہولڈرز سے آرا بھی طلب کرلیں۔ لائسنس یافتہ کمپنیوں کیلئے ڈیزاسٹرریکوری اور بزنس کنیٹی نیوٹی پلان لازمی قرار دے دیا۔ کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگا۔

دستاویز کے مطابق ریگولیشنز ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے تیار کیے گئے۔ ہر ٹیلی کام ادارہ چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسر تعینات کرے گا، کسی سنگین سائبر واقعے کی رپورٹ 24 گھنٹوں میں پی ٹی اے کو دینا لازمی ہوگی۔

پی ٹی اے غیر ملکی سافٹ ویئر یا آلات کے استعمال پر پابندی بھی لگاسکتی ہے، نئی ریگولیشنز کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا تحفظ کے مزید سخت اقدامات ہونگے۔

Related posts

گیگی حدید ، ماں یولینڈا بیلا کی گرتی ہوئی صحت کے درمیان بدترین خوفزدہ ہے

نئی تحقیق میں تیز رفتار ، دیرپا پیشرفت ملتی ہے

جیک کے خط کو ‘میں ایک مشہور شخصیت’ پر تباہ کرنے کے بعد کیلی آسبورن ‘بہت افسوسناک’