سام سنگ کی نئی گلیکسی ایس سیریز کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی


سام سنگ اپنی اگلی فلیگ شپ سیریز گلیکسی ایس26 اگلے سال ممکنہ طور پر 25 فروری کو لانچ کرنے جارہا ہے۔

ٹیک ذرائع کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس26 سیریز کی لانچنگ کی حتمی تاریخ، ماڈلز، فیچرز اور متوقع قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک کمپنی کی جانب سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دیگر رپورٹس کے مطابق یہ لانچ مارچ 2026 تک بھی ہوسکتی ہے۔ 25 فروری کی تاریخ کا اندازہ اس بنا پر لگایا جارہا ہے کیونکہ سام سنگ نے پچھلے چند سالوں میں جنوری میں پروڈکٹس لانچ کیے ہیں۔ اس بار وہ فروری یا “مارچ کا شیڈول اختیار کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سیریز میں اہم فیچرز شامل ہونگے۔ اس کے ماڈلز میں گلیکسی ایس26 اسٹینڈرڈ، پلس اور الٹرا شامل ہیں۔

ممکن ہے کہ سام سنگ اس میں اپنی “Exynos 2600” چپ کو استعمال کرے، بعض میں یہ چپ “Snapdragon 8 Elite Gen 5” بھی ہوسکتی ہے۔

الٹرا ماڈل میں 6.9 اینچ او ایل ای ڈی (ایم14 ٹیکنالوجی) متوقع ہے۔ ٹاپ ماڈل میں ممکنہ طور پر 200 میگا پکسل مین کیمرہ ہوسکتا ہے۔ بیٹری کی بات کی جائے تو الٹرا میں 5,400 mAh، پلس میں 4,900 mAh اور اسٹینڈرڈ میں ~4,300 mAh متوقع ہے۔

پاکستان میں اسٹینڈرڈ S26 کی متوقع قیمت 329,999 روپے لگائی گئی ہے۔ دوسری رپورٹ میں اسٹینڈرڈ ماڈل کی قیمت 324,999 روپے بتائی گئی ہے۔

Related posts

نیک جوناس نے سولو البم ‘سنڈے بیسٹ’ کا اعلان کرتے ہی شائقین جنگلی چلے گئے

چارلی پوت 2026 سپر باؤل میں قومی ترانہ انجام دینے کے لئے

برٹنی ‘بدصورت’ کے بعد اپنی ‘منزل’ تلاش کرنے پر ڈٹے ہوئے ہیں